چین میں کورونا کی دوسری لہر کا خطرہ تا حال برقرار

بیجنگ(سی این پی)چین میں بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے شنگھائی میں 2 اور دارالحکومت بیجنگ میں 11 سمیت کورونا وائرس کے 13 نئے واقعات سامنے آئے ہیں، چین نے کسی نئے جانی نقصان کی رپورٹ نہیں دی تو ملک میں وائرس کی زد میں آنے والے افراد کی تعداد 83 ہزار 462 ہو گئی ہے۔وبا پھوٹنے سے اب تک 282 افراد کے موت کے منہ میں جانے والے جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 39 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں مجموعی واقعات کی تعداد 12 ہزار 602 ہے۔بھارت میں ایک دن میں مزید 407 اموات سے کورونا کا نشانہ بننے والے مریضوں کی تعداد 15 ہزار 301 ہوگئی ہے تو 24 گھنٹوں میں 17 ہزار 296 افراد میں ٹیسٹ مثبت آنے سے متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کر گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 134کی اموات سے مجموعی جانی نقصان 10 ہزار 130 جبکہ کل متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کر گیا ہے۔بنگلہ دیش میں نئے کیسز کا گراف بدستور بلندی کی جانب مائل ہے جہاں پر 1 لاکھ 26 ہزار مریض ہیں اور 1 ہزار 621 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سعودی عرب میں ایک دن میں41 اموات کے بعد مجموعی جانی نقصان 1 ہزار 428 جبکہ متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہے۔مزید 87 افراد جاں بحق ہونے والے جنوبی افریقہ میں ایک دن میں 6 ہزار 579 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں 1 لاکھ 18 ہزار سے زائد وائرس کے خلاف نبرد آزما ہیں۔مصر میں کل 83 افراد موت کے منہ میں چلے گئے تو مریضوں کی تعداد 61 ہزار سے تجاوز کر گئی۔عراق میں کل107 افراد وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے، 2 ہزار 437 افراد کے مثبت ٹیسٹ کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 40 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔خطہ افریقہ میں کووڈ۔19 سے اب تک 9 ہزار 103 اموات ہوئی ہیں تو مصدقہ مریضوں کی تعداد 3لاکھ 50 ہزار سے متجاوز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں