ڈکوٹا(سی این پی) امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں ایک خاتون نے نہایت ظالمانہ طریقے سے 5 سالہ بچے کو جان سے مار دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ساتھ ڈکوٹا کی 21 سالہ خاتون جولیا لی کارٹر نے گھر میں پانچ سالہ بچے کے پیٹ میں لاتیں مار کر اور اس کے پیٹ پر زور سے پائوں مار کر اسے قتل کر دیا۔یہ افسوس ناک واقعہ جنوبی ڈکوٹا کے شہر میچل میں تین دن قبل پیش آیا، پولیس کا کہنا تھا کہ پیر کو ایک خاتون کی کال آئی، اس نے بتایا کہ بچہ سانس نہیں لے رہا ہے، اس کے بعد وہ پیس اسپتال گئی، جہاں بچے کو مردہ قرار دیا گیا۔پولیس نے اکیس سالہ خاتون کو گرفتار کر کے اس کے خلاف فرسٹ ڈگری قتل اور بچے پر ظالمانہ تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔میچل حکام کا کہنا تھا کہ پانچ سالہ بچے کو جب 23 جون کو اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا تو وہ سانس نہیں لے رہا تھا، اسپتال عملے نے جان بچانے والے طبی اقدامات کیے تاہم بچہ مر چکا تھا۔بعد ازاں، آٹوپسی سے اس بات کا تعین ہوا کہ بچہ پیٹ میں شدید چوٹیں لگنے سے ہلاک ہوا، موت بھی قتل قرار دی گئی، پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کارٹر نے بھی اعتراف کیا کہ اس نے بچے کے پیٹ میں 5 مرتبہ لات ماری اور پھر زمین پر پڑے ہوئے بچے کے پیٹ پر زور سے پیر مارا۔پولیس کے مطابق خاتون کارٹر بچے کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھی، بچے کے ساتھ اس کا تعلق اور بچے کو مارنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
بجلی مزید دو روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی
سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 6 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھنے پر تبادلہ خیال
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فضل چوہدری سے اسلام آباد پولیس حکام کی ملاقات
9مئی کے ناقابل تردید ثبوت موجود، مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے، عطا تارڑ
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی: اسلام آباد پولیس
سورج کا پارہ ہائی، شہری گرمی سے بے حال