امریکا،ہینڈ سینیٹائزر پینے کا بھیانک انجام،3 افراد ہلاک

واشنگٹن(سی این پی) امریکا میں ہینڈسینیٹائزر پینے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اور متاثرہ شخص کیمیائی مرکب میتھانول کی وجہ سے ہمیشہ کے لیے قوت بصیرت سے محروم ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہینڈ سینیٹائزر کی تیاری میں خصوصی طور پر میتھانول کیمائی مادے کا استعمال کیا جاتا ہے جس کے جان لیوا اثرات نے امریکا میں 3 افرادکے موت کے منہ میں چلے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میکسیکو سٹی میں تین افراد ہینڈسینیٹائزر پینے سے ہلاک ہوگئے اور ایک زندگی بھر کے لیے اندھا ہوگیا، ریاستی محکمہ صحت نے تصدیق کردی۔ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ہینڈسینیٹائزر پینے کا پہلا واقعہ 7 مئی کو پیش آیا تھا جس کے بعد مزید 7 کیسز سامنے آئے، جن میں سے تین افراد ہلاک ہوگئے، باقیوں کا علاج جاری ہے تاہم ان کی حالت بھی غیر ہے۔ماہرین کے مطابق سینیٹائزر میں کیمیائی مرکب میتھانول کی اعلی سطح ہوتی ہے، جو جسم کے اعصابی نظام کو ہمیشہ کے لیے نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ متاثرہ افراد نے نشے کے طور پر ہینڈسینیٹائزر کو استعمال کیا اور پینے سے ہلاک ہوگئے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی حکام نے ہینڈسینیٹائزرز بنانے والی کمپنیوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ کیمیائی مادے کی سطح کم کریں تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کے مضر اثرات سے بچایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں