اٹلی میں ریچھ کو سزائے موت سنا دی گئی

ٹرینٹینو(سی این پی)ہم نے ایسا تو بہت سنا ہے کہ انسان اگر کسی جانور کو نقصان پہنچائے تو اسے اس کی سزا دی جاتی ہے لیکن کیا آپ نے کبھی یہ سنا ہے کہ انسان کو نقصان پہنچانے پر کسی جانور کو سزا دی گئی ہو؟میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے شمالی علاقے ٹرینٹینو میں مائونٹ پیلر کے راستے پر 28 سالہ لڑکے اور اس کے باپ پر اچانک ریچھ نے حملہ کردیا جس سے دونوں زخمی ہوگئے۔ اس واقعے کے بعد باپ بیٹے پر حملہ کرنے والے ریچھ پر مقدمہ قائم کیا گیا اور ڈی این اے کے ثبوتوں کی روشنی میں ریچھ کو موت کی سزا سنا دی گئی۔اسی ضمن میں جانوروں کی عالمی تنظیموں نے حکام سے یہ سزا واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔حملے کے بعد ٹرینٹینو کے گورنر نے ریچھ کو سزا دینے کے قانون پر دستخط کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں