بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پولیس کے تشددسے باپ بیٹا ہلاک

نئی دہلی(سی این پی)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پولیس نے تشدد کر کے باپ بیٹے کو ہلاک کر دیا۔باپ بیٹا کو مقررہ وقت سے زائد دکان کھلی رکھنے پر گرفتار کر کے رات بھر تحویل میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جہاں دونوں کی موت واقع ہو گئی، عوام نے بھارتی پولیس کی بربریت پر بھرپور احتجاج کیا، ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف کے ارکان احتجاجاََ سڑکوں پر نکل آئے۔حکومت ہلاک شدگان کے لواحقین کو دس لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کر کے معاملہ دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں