5 ہزار روپے کے لیے 70سالہ شخص کا بے دردی سے قتل

ممبئی(سی این پی)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک شخص نے 5 ہزار روپے کے لیے ایک 70 سالہ ضعیف شخص کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں ممبئی کے قریب واقع الہاس نگر میں ایک بتیس سالہ شہری وٹھل گنیش دودھیشیا نے رقم کے تنازع پر ستر سالہ معمر شخص کو آہنی تار سے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔پولیس نے قاتل کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے، قاتل نے واردات کا اعتراف بھی کر لیا، الہاس نگر کرائم برانچ نے قاتل کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا، قاتل نے ستر سالہ شخص سیجومل کیرومل رامنانی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش وسار گائوں کے نزدیک ایک کھیت میں پھینک دی تھی۔کرائم برانچ نے لاش ملنے کے بعد تفتیش شروع کی تو ایک سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم تک پہنچنے میں پولیس کامیاب ہو گئی، ملزم نے گرفتاری کے بعد اعتراف کیا کہ سیجومل سے اس نے پانچ ہزار روپے ادھار لیے تھے، مقتول تقاضا کرنے لگا کہ قرض کے پیسے واپس کروں۔ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ وہ رقم نہیں لوٹانا چاہ رہا تھا، سیجومل رامنانی سے پیچھا چھڑانے کے لیے اس نے اسے موٹر سائیکل پر بٹھایا اور الہاس نگر وسار گائوں لے گیا، پھر وہاں لوہے کی ایک تار سے اس کا گلا گھونٹ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں