لندن(سی این پی)برطانوی حکومت نے لیسٹرشائر میں کورونا کیسز میں اضافے کے سبب ایک بار پھر لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو 2 ہفتوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔برطانوی سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ لیسٹر میں غیر ضروری دکانوں کو کھولنے کی اجازت نہیں ہو گی جب کہ تعلیمی اداروں کو بھی جمعرات سے بند کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام انتہائی مجبوری کے علاوہ باہر نہ نکلیں۔ یہاں 650 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہونے پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ لیسٹر شائر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد برطانیہ کا 10 فی صد ہے۔ علاقے میں اب تک سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 3 ہزار 216 ہے جن میں عام شہریوں کے علاوہ طبی عملے کے ارکان بھی شامل ہیں۔میئر پیٹر سولسبے کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس مرتبہ پہلے نافذ شدہ لاک ڈائون سے بھی سخت پابندیاں لگائی ہیں لیکن کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب ناگزیر ہیں۔
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ