شامی مہاجرین کی میزبانی پر کینیڈا کا ترکی کو خراجِ تحسین

اوٹاوا(سی این پی)کینیڈا نے شام میں انسانی بحران سے دو چار مہاجرین کی میزبانی کرنے پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔کینیڈین وزیربرائے بین الاقوامی ترقی قرینہ گولڈ نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ شامی بحران ، شامی شہریوں اور ہمسایہ ممالک میں لاکھوں کی تعداد میں انسانی زندگیوں کو متاثر کرنے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم بھاری تعداد میں شامی مہاجرین کی میزبانی کرنے میں سخاوت کا مظاہرہ کرنے والے ترکی، لبنان، اردن ، عراق اور مصر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ کینیڈا، جھڑپوں کے ماحول کا قابل دوام کسی سیاسی حل کے ذریعے قلع قمع کرنے کے زیر مقصد عالمی برادری اور شامی فریقین سے روابط کو جاری رکھنے پر پر عزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں