افغانیوں کے درمیان مفاہمتی عمل کے آغاز کے قریب پہنچ گئے ہیں، زلمے خلیل

واشنگٹن(سی این پی) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمی عمل زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانیوں کے درمیان مفاہمتی عمل کے آغاز کے قریب پہنچ گئے ہیں، باقی ماندہ معاملات جلد حل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق زلمے خلیل زاد نے خصوصی طور پر پاکستان کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے اعلی قیادت سے ملاقاتیں کیں اور خطے کی سلامتی سے متعلق تبادلہ خیال کیا، علاقائی استحکام اور ترقی کے لئے امن پر زور دیا گیا۔ادھر امریکی خصوصی مندوب برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان سے متعلق امریکی سفارت خانہ نے تفصیلی بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ دورہ پاکستان کے موقع پر امریکی بین الاقوامی ڈیویلپمنٹ فنانس کارپوریشن سی ای او بھی ان کے ہمراہ تھے۔امریکی سفارتخانہ کے مطابق زلمیخلیل زاد نےآرمی چیف اور وزیرخارجہ سے ملاقاتیں کیں، افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت پر زلمے خلیل زاد نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا، زلمے نے عبدالرزاق دائد سے ڈی ایف سی سربراہ مسٹر بوہلر نے ملاقات کی۔اس دوران پاکستانی معیشت کی بہتری کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع پر بات کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں