جرمنی مداخلت کرے، ہانگ کانگ کے جمہوریت نواز کارکن

وکٹوریا(سی این پی)چینی کابینہ نے متنازع شخصیت جینگ یانزاونگ کو ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کونسل کا ڈائریکٹرتعینات کر دیا ہے۔ وہ مظاہرین کے خلاف سخت ایکشن لینے کےقائل ہیں۔ دوسری طرف ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز کارکن جوشوا وونگ نے جرمنی سے اپیل کر دی ہے کہ وہ ان پرچین کی طرف سے عائد کردہ متنازع سکیورٹی قانون پر مداخلت کرے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یورپ کو فوری طور پر ایکشن لینا چاہیے۔ رواں ہفتے سے لاگو ہونے والے اس متنازع قانون کے بعد سے ہانگ کانگ میں سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں