ریاض(سی این پی) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے تارکین وطن کے فائنل ایگزٹ منسوخ کروانے کا طریقہ بتا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ خروج نہائی(فائنل ایگزٹ)کی منسوخی کے لیے اقامے کا موثر ہونا ضروری ہے۔ اگر فائنل ایگزٹ لینے کے 60 روز کے اندر سفر نہ کیا گیا تو ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔سعودی محکمہ پاسپورٹ کے مطابق ان دنوں ایسے ہزاروں غیرملکی سعودی عرب کے مختلف صوبوں، کمشنریوں اور تحصیلوں میں پھنسے ہوئے ہیں جنہوں نے خروج نہائی (فائنل ایگزٹ)لگوا لیا تھا تاہم بین الاقوامی پروازوں پر پابندی سمیت مختلف اسباب کے پیش نظر وہ سفر نہیں کر سکے۔محکمہ پاسپورٹ کے مطابق فائنل ایگزٹ لگنے کے 60 روز کے اندر سفر کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اگر کسی شخص نے فائنل ایگزٹ لگوا کر ساٹھ روز کے اندر سفر نہ کیا تو اس پر جرمانہ عائد ہوگا۔محکمہ پاسپورٹ نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص فائنل ایگزٹ لگوانے کے بعد اسے منسوخ کروانا چا ہے تو ایسا ممکن ہے تاہم یہ اسی وقت ممکن ہوسکے گا جب فائنل ایگزٹ منسوخ کرانے کا امیدوار موثر اقامہ ہولڈر ہو، اس کے بغیر فائنل ایگزٹ کی منسوخی کی کارروائی نہیں ہوسکے گی۔یاد رہے کہ تارکین ویزے کے موثر ہونے کا پتہ آن لائن لگا سکتے ہیں، ابشر یا مقیم کے ذریعے فائنل ایگزٹ منسوخ کرائے جا سکتے ہیں۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک