کورونا وائرس،دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ سے تجاوزکرگئی

واشنگٹن(سی این پی) دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے اب تک 5 لاکھ 29 ہزارسے زائدافراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 11لاکھ 91 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ، مہلک وائرس سے دنیا بھرمیں اموات کی تعداد 5لاکھ 29ہزارسے زائد ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 11لاکھ سےتجاوز کرگئی۔ امریکا میں ایک روز میں 54ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ، اموات کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزارسےزائد ہوگئی جبکہ 28 لاکھ 90ہزار سے زائد کوروناکیسز کےساتھ کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں سرفہرست ہے۔برازیل میں 63 ہزارسے زائد افراد کورونا سے موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ مریضوں کی تعداد15لاکھ 43 ہزارسے زائد ہے۔روس میں 9ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل جبکہ مریضوں کی تعداد6لاکھ 67 ہزارسے زائد ہے۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار669 اور متاثرین کی تعداد 649,889 ہوگئی ہے ۔ برطانیہ میں کورونا سے 44 ہزارسے زائد افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 284,276سے زائد افراد متاثرہیں۔ اسپین میں 28 ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ سپین میں کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد2 لاکھ 97 ہزارسے زائد ہے۔میکسیکو میں اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار سے زائدہوچکی ہے ۔ پیرو 10ہزار226 جبکہ مریضوں کی تعداد 295,599 ہوگئی ، چلی میں 6 ہزار سے زائد افراد القمہ اجل بن گئے ۔ اٹلی میں کورونا سے 34 ہزارسےزائد اموات جبکہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 41 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ایران میں 11 ہزارسے زائد افراد کورونا وائرس سے موت کے منہ میں چلے گئے، ایران میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2لاکھ35 ہزارسےبڑھ گئی ۔ ترکی میں 5 ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ جرمنی میں 9ہزار، فرانس میں 29ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں ، سعودی عرب میں 1,802 ، بنگلہ دیش میں کوروناسے1,968، ساؤتھ افریقہ 2,952 ، کینیڈا میں 8663 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ دنیا بھر میں کورونا سے 63 لاکھ 30 ہزار سے زائد فراد صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں