کویت سٹی(سی این پی) کویت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 8 خواتین جج بننے جارہی ہیں، کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر مرزوق علی الغانم کا کہنا ہے کہ فیصلے کی بدولت کویتی خواتین ترقی کے عمل میں مزید آگے بڑھیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت کے پبلک پراسیکیوٹر ضرار العسعوسی نے 8 خواتین کو پراسیکیوشن سے ترقی دے کر جج کے منصب پر فائز کیا ہے، اب یہ خواتین اعلی عدالتی کونسل سے اس کی منظوری کی منتظر ہیں۔کویت خلیجی ممالک میں چوتھا ملک ہے جہاں خواتین جج کے منصب پر فائز کی جارہی ہیں، عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کویت کی اعلی عدالتی کونسل کا اجلاس منگل کو ہوگا جس میں خواتین کو جج بنائے جانے کے فیصلے کی منظوری دی جائے گی، یہ خواتین ستمبر کے شروع سے بحیثیت جج کام کرنا شروع کردیں گی۔کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر مرزوق علی الغانم نے کہا ہے کہ جج کے منصب پر کویتی خواتین کے تقرر کے فیصلے کا انتظار تھا، اس کی بدولت کویتی خواتین ترقی کے عمل میں مزید آگے بڑھیں گی۔انہوں نے کہا کہ خواتین تمام میدانوں اور شعبوں میں برسہا برس سے اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔جج مقرر کی جانے والی 8 خواتین میں فاطمہ عبد المنعیم عطیہ، فاطمہ فیصل الکندری، فاطمہ یعقوب الفرحان، سنابل بدر الحوطی، بشائر عبدالجلیل علی، بشائر صالح الرقدان، راوی عسام الطبطبائی اور لولو ابراہیم الغانم شامل ہیں۔خیال رہے کہ کویت خلیجی ممالک میں پہلا نہیں جو عدلیہ میں خواتین کی تقرری کر رہا ہے، اس سے قبل امارات، قطر اور بحرین بھی اپنے یہاں عدلیہ میں خواتین کی تقرریاں کر چکے ہیں۔
تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی،وزیراعظم
پہلی حج پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی
پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو
بجلی مزید دو روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی
سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 6 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھنے پر تبادلہ خیال
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فضل چوہدری سے اسلام آباد پولیس حکام کی ملاقات
9مئی کے ناقابل تردید ثبوت موجود، مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے، عطا تارڑ
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف