واشنگٹن(سی این پی) امریکا سے آن لائن کلاسز لینے والے غیرملکی طلبا کو نکالنے کیلئے ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا گیا، مختلف جامعات کی جانب سے عدالتوں میں درخواست دائر کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق امریکا کی دو جامعات نے آن لائن کلاسز لینے والے غیر ملکی طلبہ کو امریکا سے نکالنے کے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کو ضلعی عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔ہارورڈ یونیورسٹی اور میساچیوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے عدالت سے غیر ملکی طلبہ کے ویزوں کی منسوخی رکوانے کا مطالبہ کردیا، ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر لارنس باکو کا کہنا ہے کہ وہ غیر ملکی طلبہ کے کیس کی بھرپور پیروی کریں گے۔اس حوالے سے کارنل یونیورسٹی نے بھی ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مقدمے میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے،ہارورڈ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ حکم نامہ کسی خاص منصوبے کے تحت جاری کیا گیا، صدرٹرمپ نے اسکول نہ کھولنے والی ریاستوں کی فنڈنگ روکنے کی دھمکی دے دی ہے۔ صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جو اسکول نہ کھولے گئے ان کی فیڈرل فنڈنگ بند کردوں گا۔ان کے اس بیان کے جواب میں ترجمان ڈیموکریٹ کانگریس کمیٹی نے کہا ہے کہ صدرٹرمپ کے پاس فنڈنگ روکنے کا کوئی اختیار نہیں، انہوں نے تعلیمی ادارے کھولنے کی سی ڈی سی کی گائیڈ لائنزمسترد کردیں۔صدرٹرمپ نے سی ڈی سی کو اسکولوں کیلئے نئی گائیڈ لائنز تیارکرنے کی ہدایت جاری کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ سی ڈی سی کی موجودہ گائیڈ لائنز انتہائی سخت ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ آن لائن کلاسز لینے والے غیر ملکی طلبہ امریکا میں قیام نہیں کرسکیں گے۔امریکی محکمہ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے غیر ملکی طالب علموں کے لیے اعلان کیا تھا کہ آن لائن کلاسیں لینے والے غیر ملکی طالب علم اب امریکا میں نہیں رہ سکیں گے۔امریکی حکومت کے اعلان کے مطابق اب آن لائن کلاسیں لینے والے غیر ملکی طالب علموں کا امریکا میں رہنا غیر قانونی قرار پائے گا۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک