اسلام آباد(سی این پی)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے 20 جولائی کو میٹرک کے نتائج جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے نتائج کو حتمی شکل دے دی۔ بورڈ حکام کے مطابق میٹرک کے نتائج کے اعلان کیلئے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب کے فوری بعد نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دیئے جائیں گے۔بورڈ حکام کے مطابق تقریب کے انعقاد پر کورونا ایس او پیز کا خصوصی خیال بھی رکھا جائے گا۔ حکومت نے کورونا کے باعث میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ملک بھر کے بورڈز نویں اور گیارویں کلاس کی بنیاد پر طلبہ کو اگلی جماعتوں میں ترقی دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری