بھارت پاکستان پردراندازی کا الزام لگا کرمقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد(سی این پی) پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کابیان مستردکردیا، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پر در اندازی کا الزام مقبوضہ کشمیرسے توجہ ہٹانیکی کوشش ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفترِ خارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت عالمی برادری کی توجہ کشمیرصورتحال سے ہٹاناچاہتاہے۔دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹاناچاہتاہے لیکن بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیاکوگمراہ نہیں کرسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی سرپرستی میں خلاف ورزیاں چھپ نہیں سکتیں،ایل اوسی پربھارتی خلاف ورزیوں سے26شہری شہید،124زخمی ہوئے ہیں ، بھارت نے ایل اوسی پرجان بوجھ کرشہریوں کونشانہ بنایا۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت یواین فوجی مبصرگروپ کووادی میں نہیں جانے دے رہا جبکہ یواین فوجی مبصرگروپ آزادکشمیرمیں کہیں بھی آزادی سے جاسکتاہے۔پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کے ردعمل میں موقف اختیار کیا ہے کہ بھارت کے جارحانہ عزائم،اقدامات خطے کے امن واستحکام کے لیے خطرہ ہیں، عالمی برادری غیرذمہ دارانہ اقدام سے روکنے کے لیے بھارت پردبائوڈالے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں