بھارت کشمیریوں پر جبر کے تمام ہتھکنڈے آزما چکا، ناکامی اس کا مقدر ہے، مشعال ملک

اسلام آباد(سی این پی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر جبر کے تمام ہتھکنڈے آزما چکا ہے مگر ناکامی اس کا مقدر ہے، بھارت کو کشمیری عوام نہیں بلکہ وہاں کی سرزمین چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں کشمیر کی صورتحال پر نجی یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیری نہیں، کشمیر کی سرزمین چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو پچاس روز گزر گئے، لوگ گھروں میں قید، ادویات اور خوراک کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔نجی یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب میں مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں پر جبر کے تمام ہتھکنڈے آزما چکا ہے۔تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں یاسین ملک کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری طلبہ سے اپیل ہے کہ وہ کشمیریوں کی آواز بنیں۔کشمیر اسٹیڈیز کا مضمون طلبہ کو یونیورسٹیوں میں پڑھانا چاہیے تاکہ طلبہ کو کشمیر کے مسئلے پر مکمل گرفت ہو اور بین الاقوامی سطح پر وہ کشمیر کے مسلے کو بہتر طور پر پیش کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں