پنجاب میں پولیو مہم کا افتتاح، وزیر صحت یاسمین راشد نے بچوں کو ویکسین پلائی

لاہور(سی این پی)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ 5 روزہ مہم میں 1 کروڑ 70 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا پولیو مہم میں 41 ہزار ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی، صوبائی داخلی و خارجی راستوں اور تمام سرکاری ہسپتالوں میں بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا انتظام کیا گیا ہے، سیکرٹری صحت کیپٹن (ر)محمد عثمان کو انسداد پولیومہم کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کا عزم ہے، والدین اپنے بچوں کو زندگی بھرکی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، والدین سے پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں