وزیراعلی خیبرپختونخوا نے 21 ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

پشاور(سی این پی)خیبر پختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے صوبے کے 21 ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔صوبے کے 21 ہائی رسک اضلاع میں 5 سے کم عمر کے 45 لاکھ 62 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، مہم کے لئے 19 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 17859 موبائل اور 1237 فکسڈ ٹیمیں شامل ہیں۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت پولیوکے خاتمے کے لئے پر عزم ہے، تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں