جنیوا(سی این پی ) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈ روس ایڈہنم کا کہنا ہے کہ اب تک 172 ممالک کرونا وائرس کی فراہمی یقینی بنانے والی مہم سے منسلک ہوچکے ہیںِ، کرونا وائرس ویکسین کی فراہمی سب سے پہلے طبی عملے کو دی جانی ضروری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پوری دنیا میں تیار کی جانے والی کرونا وائرس ویکسین کو جلد اور کم قیمت میں تمام ممالک تک پہنچانے کے لیے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی قائم کردہ ویکس فیسلیٹی سے 172 ممالک منسلک ہوگئے۔ڈبلیو ایچ او کی اس مہم میں ویکسین تیار کرنے والے 9 مینو فیکچررز بھی اس سے منسلک ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹید روس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتہ انہوں نے تمام 194 رکن ممالک کو خط تحریر کر کے ان سے کوویکس فیسلیٹی سے منسلک ہونے کی درخواست کی تھی۔انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اب تک 172 ممالک کوویکس گلوبل ویکسین فیسیلیٹی کے ساتھ منسلک ہوچکے ہیں۔ٹیڈ روس کا کہنا تھا کہ ویکسین کی تیاری کے فورا بعد اس کی سپلائی محدود رہے گی، اسی وجہ سے پوری دنیا میں پہلے یہ یقینی بنایا جائے کہ جو لوگ اس کے خلاف فرنٹ لائن پر ہیں، انہیں یہ پہلے مہیا کئی جائے۔انکے مطابق طبی عملے کو سب سے پہلے ویکسین دی جانی چاہیے کیونکہ وہ وبا کے خلاف فرنٹ لائن پر رہ کر کئی زندگیاں بچا رہے ہیں اور پورے طبی نظام کو مستحکم رکھے ہوئے ہیں۔ٹیڈ روس کا یہ بھی کہنا تھا کہ بعد ازاں 65 برس سے زائد عمر کے لوگوں اور کسی بیماری سے متاثرہ لوگوں کو بھی ترجیح دینی چاہیئے، اس کے بعد جب سپلائی میں اضافہ ہوگا تو دیگر افراد کو ویکسین دی جانی چاہیے۔
فرانس میں بچوں کیلئے کمیونٹی سینٹر ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب
سعودی عرب اور پاکستان میں معاشی شراکت داری کی جہتیں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں، وزیراعظم
عدالت کی آزادی یقینی بنائیں گے، اندر اور باہر سے حملہ نہیں ہونا چاہیے،چیف جسٹس
قرض لینا کامیابی نہیں، قرض سے نجات پانا کامیابی ہوگی، وزیراعظم
اسلام میں ہر دن محنت کشوں کی عظمت کا دن ہے ، ثمینہ احسان
عدت میں نکاح کیس، خاور مانیکا اور سلمان اکرم میں تلخ کلامی
پنجاب حکومت چھوٹے کسانوں کو سبسڈی دینے کے معاملے پر تجاویز طے نہ کرسکی
الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی طلبی کا نوٹس معطل
ایل این جی ریفرنس واپس، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں،شیریں مزاری