جنیوا (سی این پی)عالمی ادارہ صحت نے بر اعظم افریقہ کو پولیو فری قرار دینے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے، جس کے بعد دنیا بھر میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا میں پولیو سے متاثرہ تین ممالک میں سے ایک افریقہ میں بھی پولیو کے کیسز ختم ہوگئے جس کے بعد براعظم افریقا کو پولیو سے پاک قرار دے دیا گیا۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے عہدیداران نے اعلان کیا کہ افریقہ میں وائلڈ پولیو کا خاتمہ ہوگیا ہے جس کے بعد افریقا کو پولیو فری قرار دے دیا گیاہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے بعد افریقی ریجنل سرٹیفکیشن کمیشن برائے انسداد پولیو نے بھی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ طویل ویکسی نیشن پروگرام کے بعد افریقا کی 95 فیصد آبادی میں پولیو کے خلاف مدافعت پیدا ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ اب دنیا بھر میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے اور پاکستان میں پولیو کے کیسز سب سے زیادہ ہیں تاہم پاکستان کی انسداد پولیو مہم نے مقررہ ہدف کا 95 اعشاریہ تین فیصد حاصل کرلیا ہے۔
فرانس میں بچوں کیلئے کمیونٹی سینٹر ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب
سعودی عرب اور پاکستان میں معاشی شراکت داری کی جہتیں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں، وزیراعظم
عدالت کی آزادی یقینی بنائیں گے، اندر اور باہر سے حملہ نہیں ہونا چاہیے،چیف جسٹس
قرض لینا کامیابی نہیں، قرض سے نجات پانا کامیابی ہوگی، وزیراعظم
اسلام میں ہر دن محنت کشوں کی عظمت کا دن ہے ، ثمینہ احسان
عدت میں نکاح کیس، خاور مانیکا اور سلمان اکرم میں تلخ کلامی
پنجاب حکومت چھوٹے کسانوں کو سبسڈی دینے کے معاملے پر تجاویز طے نہ کرسکی
الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی طلبی کا نوٹس معطل
ایل این جی ریفرنس واپس، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں،شیریں مزاری