اسلام آباد(سی این پی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ماہرین کے مشورے پر تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولے جائیں گے۔این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر غور ہوا جس میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں، مدارس کے نمائندوں، آزادکشمیر،گلگت بلتستان اور صوبائی حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جب کہ اجلاس کا مقصد فریقین میں تعلیمی ادار ے کھولنے پر اتفاق رائے پیدا کرنا تھا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے حتمی فیصلے سے پہلے احتیاطی تدابیر اور انتظامات مکمل کرلیں۔اعلامیے کے مطابق ماہرین کے مشورے پر تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولے جائیں گے، پہلے مرحلے میں جامعات ،کالج، ہائی اسکول متبادل دن سے کھو لے جائیں گے جب کہ تعلیمی اداروں میں اجتماعات اور ہم نصابی سرگرمیوں پرپابندی ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حتمی فیصلے سے پہلے تمام تعلیمی اداروں کو کورونا پروٹوکولز پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بریفنگ میں کہا کہ تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو اجلاس میں کیا جائے گا، تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق دو طرح کے چینلجز درپیش ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کی نگرانی کی جائے گی۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ملائیشیا کے تجارتی وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت
پاکستان بار کونسل کے 6 ممبران کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان
قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا، وزیراعظم
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا
اگر پی ٹی آئی اکثریتی جماعت ہے تو اسے حکومت دے دو‘ مولانا فضل الرحمٰن
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
پی ٹی آئی کے ساتھ کسی ڈیل کا علم نہیں ، محسن نقوی
آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل
گندم کے معاملے پر نگران حکومت نے غلط فیصلے کیے، احسن اقبال