جاپان پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہشمند

اسلام آباد(سی این پی) وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ جاپان پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، قدرتی آفات سے بچائو اور آباد کاری کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار سے جاپانی سفیر کی ملاقات ہوئی ، سفارتی،تجارتی اوراقتصادی تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار نے کہا کہ جاپان کی اسلام آبادمیٹروپولیٹن کومشینری فراہمی کوسراہتے ہیں، جاپان کے انسداد کورونا کے لیے تعاون کیلئے شکرگزار ہیں۔خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ انرجی،ٹرانسپورٹ،انڈسٹری،سوشل سیکٹر میں تعاون قابل ذکرہے، جاپان کی کراچی میں اربن فلڈمینجمنٹ کیلئے تکنیکی معاونت قابل ستائش ہے۔جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھانیکاخواہاں ہے، قدرتی آفات سے بچائو،آبادکاری کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں