پاکستان کے پہلے مدرسہ بزنس انکیوبیشن سنٹر کا قیام،شعور فاؤنڈیشن اور جامعہ نعیمیہ کے مابین معاہدہ طے پا گیا

لاہور (سی این پی) پاکستان کے پہلے مدرسہ بزنس انکیوبیشن سنٹر کا معاہدہ، ایم او یو شعور فاؤنڈیشن اور جامعہ نعیمیہ کے درمیان طے پا گیا۔یہ بزنس انکیوبیشن سنٹر 65 مقعب فٹ پر محیط ہے۔ جو کہ جامعہ نعیمیہ لاہور میں واقع ہے۔ اس بزنس سنٹر کا مقصد مدرسے کے
بچوں کی کاروبار کرنے کے لحاظ سے ٹریننگ کی جائے اور ان کے آئیڈیاز کو حقیقی روپ دیا جائے۔ اس بزنس انکیوبیشن سنٹر کے ذریعے مدرسوں میں موجود بڑی تعداد کو قومی معاشی دھارے میں شامل کیا جائے۔یہ انکیوبیشن سنٹر بنیادی کاروبار کرنے کی ٹریننگ، ماہرین سے راہنمائی اور طلبا کی ذہن. سازی کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ معاشرتی اوراخلاقی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبا کو معاشرے میں ایک بہترین شہری کا کردار ادا کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔ پاکستان میں مدارس کو پہلی بار قومی دھارے کا حصہ بنانے کی یہ کاوش، شعور فاونڈیشن کر رہا ہے۔ سید علی حمید جو کہ شعور فاونڈیشن کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ مدارس ہمارے تعلیمی نظام کا اہم حصہ ہیں، اور طلبا کو کاروبار کے لیے تیار کرنے سے ان کو معاشرے میں دوسروں کے لیے نوکریاں پیدا کرنے کے علاوہ ملک کی معاشی ترقی میں ان کا کردار مزید مضبوط ہو گا۔ یہ پاکستان میں پہلا ہمارا چھوٹا سا قدم ہے جو مثبت سمت میں اٹھایا گیا یے۔کوئی نوجوان اپنے مذہبی یا معاشی بنیاد کی وجہ سے پیچھے نہیں رہنا چائیے۔ اس اقدام سے مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ کاروباری اذہان کی پرورش کے ساتھ ساتھ طلبا کو معاشرے کے لیے موزوں بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں