مناما(سی این پی) بحرینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ جانے پر حفاظتی اقدامات کے تحت اسکول کھولنے کا فیصلہ دو ہفتوں کیلئے موخر کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بحرینی وزارت تعلیم و تربیت نے بحرینی وزارت صحت کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکول اب دو ہفتے بعد کھولے جائیں گے۔ترجمان وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس بڑھنے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ سرکاری اسکولوں کے تمام اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ لے کر ہی تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔یاد رہے کہ بحرینی ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ جو وزیراعظم کے نائب اول بھی ہیں نے سرکاری اسکول کھولنے کے پروگرام پر نظر ثانی کا حکم دیا تھا۔اس کے علاوہ بحرین میں قومی طبی ٹیم نے بھی یہی سفارش کی تھی کہ فی الوقت اسکول نہ کھولے جائیں کیونکہ نئے کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکولوں میں انتظامی، تعلیمی اور تکنیکی عملے کی ڈیوٹی بیس ستمبر سے شروع ہوگی۔ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ وزارت تعلیم کا عملہ نئی ہدایات آنے تک سابقہ پوزیشن پر تعینات رہے گا۔ جہاں تک نجی اسکولوں کا تعلق ہے تو ان کی بحالی کے فیصلے میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک