ماسکو(سی این پی) روس نے مسئلہ فلسطین حل کیے بغیر مشرق وسطی میں امن ناممکن قرار دے دیا۔روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر مشرق وسطی میں امن کی سوچ ایک غلطی ہوگی۔روسی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بیان اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے رد عمل میں سامنے آیا ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ سوچنا غلط ہوگا کہ مسئلہ فلسطین کا حل تلاش کیے بغیر مشرق وسطی میں دیرپا استحکام ممکن ہوگا۔روس نے علاقائی اور عالمی طاقتوں پر مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے بھی زور دیا۔روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روس اس سلسلے میں مشرقی وسطی کے امن مذاکرات کے سفارتی فریم ورک اور عرب لیگ کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ مشترکہ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 13 اگست اور بحرین نے 11 ستمبر کو اسرائیل سے امن معاہدے کا اعلان کیا تھا۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف