ریاض(سی این پی) سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سب سے بڑے ایئر شو کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کو جدہ کورنیش پر سعودی ایئر فورس، سعودی ایئر لائنز اور ایوی ایشن کے طیاروں نے تربیتی پروازیں کیں جہاں ایک ہیلی کاپٹر ایئر شو کے بینر کے ساتھ فضا میں چکر لگاتا رہا۔محکمہ تفریحات کا کہنا ہے کہ اس سال یوم الوطنی 90 کا جشن مختلف انداز میں منایا جائے گا۔سعودی عرب کی تاریخ میں سب سے بڑا ایئر شو پیش کیا جائے گا اس میں فوجی اور شہری ہوا بازی کے مختلف ادارے شریک ہوں گے۔ایئر شو مملکت کی تاریخ کا سب سے بڑا ہوگا اس کی شروعات 23 ستمبر کو شام 4 بجے ہوگی جسے سعودی چینل پر براہ راست دکھایا جائے گا۔یاد رہے کہ محکمہ تفریحات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں یوم الوطنی کے جشن کے موقع پر سعودی عرب کی تاریخ کے سب سے بڑے ایئر شو کا اعلان کیا تھا۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف