نئی دہلی(سی این پی) بھارتی دارالحکومت کے ایک ہوٹل میں خاتون ٹورسٹ گائیڈ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ ٹورسٹ گائیڈ کا کہنا ہے کہ انہیں نئی دہلی کے انڈیا گیٹ پر واقع فائیو اسٹار ہوٹل میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے واقعے میں 6 ملزمان کی نشاندہی کی جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے جب کہ متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کی شناخت منوج شرما کے نام سے ہوئی جو دہلی کا ہی رہائشی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوٹل کے جس کمرے میں خاتون سے زیادتی کی گئی وہ دو بزنس مین نے بک کرایا تھا جب کہ متاثرہ خاتون ہوٹل میں ٹورسٹ گائیڈ اور ٹکٹ بکنگ ایگزیکٹو کے فرائض انجام دیتی ہیں۔خاتون نے پولیس کوبتایا کہ انہیں کچھ پیسوں کی ضرورت تھی جس پر ملزم نے خاتون کو کال کی اور آسان قسط پر قرض دینے کے بہانے کمرے میں بلایا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ، دفتر خارجہ
گھریلو یا کمرشل سولر پینلز لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز