مصر پاکستان کے توانائی شعبے میں جی ٹو جی بنیاد پر تعاون کا خواہشمند

اسلام آباد(سی این پی) مصر نے پاکستان کے توانائی شعبے میں جی ٹو جی بنیاد پر تعاون کی خواہش کا اظہار کردیا اور کہا گرین انرجی منصوبوں،ٹرانسمیشن میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتوانائی عمر ایوب سے مصری سفیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں توانائی کے شعبے پر تبادلہ خیال کیا گیا ، دوران ملاقات عمر ایوب نے کہا پاکستان کے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،ہمارا مقصدملک میں گرین انرجی کی شرح پیداواربڑھاناہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 2025 تک گرین انرجی کا حصہ 20 فیصد ہو جائے گا، قابل تجدید توانائی منصوبوں کی تکمیل مسابقتی بولی کے ذریعے کی جائے گی اور توانائی شعبے میں سرمایہ کار کے فروغ کیلئے شفافیت کویقینی بنایا جائے گا، توانائی مارکیٹ کو وسیع اور مسابقتی بنایا جا رہا ہے۔مصری سفیر نے کہا مصر پاکستان کے توانائی شعبے میں جی ٹو جی بنیاد پر تعاون کا خواہشمند ہے، امید ہے دونوں ممالک دونوں ممالک کے مابین معاشی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لئے توانائی کے شعبے میں تعاون پیدا کریں گے۔یاد رہے وزیر توانائی عمر ایوب سے ترکی کے سفیر کی ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور توانائی کے شعبے میں پاک ترکی باہمی تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔وفاقی وزیر عمر ایوب نے نئی قابلِ تجدید توانائی پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا تھا 2030 تک انرجی مکس میں قابل تجدید توانائی کا حصہ30 ہوگا اور پاکستان آئندہ دس سال میں 70 فیصد بجلی ملکی توانائی ذرائع سے پیدا کرے گا۔ترک سفیر کا کہا تھا کہ ترکی اورپاکستان کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون وشراکت جاری رہے گا اور دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں