دنیا بھر میں کورونا سے مزید 6 لاکھ سے زائد افراد متاثر، وائرس براعظم انٹارکٹیکا پہنچ گیا

نیویارک(سی این پی)دنیا بھر میں گزشتہ روز کورونا سے مزید 6 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، مہلک وائرس براعظم انٹارکٹیکا بھی پہنچ گیا۔امریکا میں سب سے زیادہ 2 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے۔ برازیل میں 55 ہزار، برطانیہ میں 36 ہزار، روس میں 28 ہزار اور بھارت میں 23 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے۔مہلک وائرس سے سب سے زیادہ 3 ہزار 376 اموات امریکا میں ہوئیں۔ برازیل میں مزید 963، جرمنی میں 944، برطانیہ میں 691 اور اٹلی میں 628 افراد دنیا سے گئے۔ دنیا کے تمام سات براعظموں میں کوویڈ 19 کے کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں