ایتھوپیا میں نسلی فسادات، 100 سے زائد افراد ہلاک

موغادیشو(سی این پی)مغربی ایتھوپیا میں نسلی فسادات میں 100 سے زائد افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ایتھوپین ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق 100 سے زائد افراد کی فائرنگ میں ہلاکت کا واقعہ بینیشینگل-گوموز ریجن کے علاقے میٹیکل میں پیش آیا وزیراعظم آبے احمد کے دورے کے ایک روز بعد پیش آیا۔آبے احمد نے ریجن میں اپنے دورے کے دوران نسلی فسادات کے خاتمے اور قومی یکجہتی پر زور دیا تھا۔ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق نسلی فسادات کے واقعے میں ہلاکتوں کے بڑھنے کا بھی امکان ہے جبکہ میڈیاکا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 200 تک یا اس سے زائد ہو سکتی ہے۔خیال رہے کہ مغربی ایتھوپیا میں نسلی فسادات کا یہ واقعہ شمالی ٹیگری ریجن میں ایتھوپین فورسز اور مقامی فورسز کے درمیان گزشتہ ماہ ہونے ہونے والے فسادات سے مختلف ہے۔حملے میں زندہ بچ جانے والے متعدد افراد نے ایمنیسٹی انٹرنیشنل کو بتایا کہ گوموز کمیونٹی کے افراد نے امہارا، امورو اور شناشا قبائل پر حملہ کر کے ان کے گھروں کو جلایا، اور لوگوں کو چاقوں اور فائرنگ سے نشانہ بنایا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق حملے میں متاثر ہونے والے درجنوں افراد کی ابھی تک گنتی نہیں ہو سکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں