ٹرمپ کی نوازش، داماد کے والد اور انتخابی مہم کے منیجر کو معاف کر دیا

واشنگٹن(سی این پی)امریکی صدر کی طرف سے من پسند لوگوں کو معاف کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق مشیر اور انتخابی مہم کے منیجر کو معاف کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد کے والد اور انتخابی مہم کے منیجر کو معاف کر دیا۔ کمپین منیجر کو امریکی انتخابات میں روسی مداخلت پر سزا سنائی گئی تھی۔ امریکی صدر کی جانب سے سابق مشیر کو بھی معافی مل گئی۔ راجر اسٹون کو کانگریس میں جھوٹ بولنے پر سزا دی گئی۔گزشتہ روز ٹرمپ نے بلیک واٹر کے چار کارندوں سمیت 15 افراد کو صدارتی معافی دی۔ بلیک واٹر کے کارندے عراق میں نہتے شہریوں کے قتل عام میں ملوث تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں