واشنگٹن(سی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے پر بات کرنے سے گریزکرتے ہوئے کپٹل ہل میں ہونے والی تباہی کی مذمت کی ہے۔صدر ٹرمپ نے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، امریکی قوم قانون پر عمل کرنے والی ہے۔ انہوں نے اپنے حامیوں کو پرامن رہنے اور تشدد سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔ صدر کا مزید کہنا تھا عوام تنائو کم کریں اور جذبات پر قابو میں رکھیں۔واضح رہے کہ کیپٹل ہل ہنگامے کے بعد سے ٹرمپ انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے اور وہ خود ترسی کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان کو بغاوت پر اکسانے کے الزام پر مواخذے کا سامنا ہے۔ ایوان نمائندگان میں 232 ارکان نے فوری مواخذے کے حق میں ووٹ دئیے جن میں ٹرمپ کی پارٹی کے 10 ارکان بھی شامل ہیں، 197 ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد مواخذے کی قرارد سینیٹ میں بھیجی جائے گی۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف