لاہور(سی این پی)وزیراعلی پنجاب سینیٹ انتخابات سے پہلے متحرک، اپوزیشن کے ارکان سے ملاقاتوں کا دوبارہ سلسلہ شروع کردیا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اپوزیشن جماعتوں کے پانچ ارکان اسمبلی نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ اراکین اسمبلی نے وزیراعلی عثمان بزدار کی خیریت دریافت کی اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ رکن پنجاب اسمبلی عباس علی شاہ اور طاہر بشیر چیمہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔عثمان بزدار کی جانب سے سینیٹ انتخابات کی حتمی حکمت عملی کے لئے ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کی جا رہی ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سینیٹ کے انتخابی مرحلے میں بھی بھرپور مینڈیٹ حاصل کرے گی، پنجاب سے تحریک انصاف کے سینیٹ کے لئے امیدواروں کو کامیاب کروایا جائے گا۔ادھر وزیر اعلی پنجاب نے وزرا کو گروپ بنا کر ٹاسک سونپنے کا فیصلہ کیا۔ اس ضمن میں وزرا کو آئندہ چند روز میں اہداف دے دیئے جائیں گے۔
گندم خریداری کا معاملہ، کسانوں کا احتجاج، کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
والدہ کی دوسری شادی اور گھریلو جھگڑے، بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی
بارش اور ژالہ باری کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری آج متوقع
اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت بازیاب
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب