ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی ساتھی عائشہ نے مفتی قوی کو تھپڑمار دیا

کراچی(سی این پی)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ساتھی عائشہ نامی لڑکی نے مفتی قوی کو تھپڑ جڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ساتھی عائشہ نامی لڑکی نے کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں مفتی قوی کو تھپڑ ماردیا۔حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ پڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی کے تھپڑ مارتے ہی مفتی قوی اچانک ہڑ بھڑا کر اٹھنے لگتے ہیں۔بعدازاں حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مفتی قوی کو تھپڑ پڑنے کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔حریم شاہ نے تھپڑ مارنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مفتی قوی کو انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب بھی جلد مل جائے گا۔دوسری جانب مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کی موجودگی میں عائشہ نامی لڑکی نے تھپڑمارا، قانونی چارہ جوئی کے لیے قانونی ماہرین سے مشاورت کررہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں