ریاض(سی این پی)سعودی شیئرمارکیٹ میں غیرملکی 1.3 ارب ڈالر شیئرز کے مالک بن گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی شیئرمارکیٹ میں غیرملکیوں کے شیئرز کی قدر بڑھتی جارہی ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی سعودی حصص مارکیٹ (تداول)میں بڑھوتی دیکھی گئی۔تدوال کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیرملکیوں کے شیئرز کی قدر میں 1.3 ارب ڈالر یعنی 5.056 ارب ریال کا اضافہ ہوا، جبکہ 7 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیرملکی سرمایہ کار 209.798 ارب ریال کے مالک تھے۔ مقیم سرمایہ کاروں اور دیگر افراد کے شیئر کی قدر میں 66.3 ملین ریال کے حساب سے اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق غیرملکیوں کے علاوہ سعودیوں کے شیئرز کی قدر میں 56.48 ارب ریال کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سعودی حصص مارکیٹ میں سعودی شہری پہلے 8.852 ٹریلین ریال کے شیئرز رکھتے تھے اور اضافے کے بعد ان کے شیئرز کی قدر 8.909 تک جاپہنچی ہے۔ اسی طرح جی سی سی ممالک کے باشندوں کے شیئرز کی قدر میں بھی 706.479 ملین ریال کا اضافہ دیکھا گیا جو مجموعی رقم کے اعتبار سے 46.404 ارب ریال بنتی ہے۔
وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کا اعادہ
خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں