آرمی چیف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات

دوحہ(سی این پی) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے امیر قطرشیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کی ، جس میں دونوں جانب سے باہمی تعاون کووسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا جبکہ قطری قیادت نے اسٹریٹجک نوعیت کے تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے قطر کے سرکاری دورہ پر احمدبن محمدملٹری کالج میں پاسنگ آئوٹ پریڈ کا مشاہدہ کیا اور پاس آئوٹ ہونیوالے کیڈٹس کے تربیتی معیارکی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی امیرقطرشیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاع اورسیکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی جیو پولیٹیکل صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے باہمی تعاون کووسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا اورقطری قیادت نے اسٹریٹجک نوعیت کے تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں مسلح افواج کے مابین دفاعی تعاون اور تعلقات پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں