آئینی ترمیم کیلئے ہمارے پاس دوتہائی اکثریت نہیں، شاہ محمود

اسلام آباد(سی این پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مہنگائی قانون سازی سے کم نہیں ہوتی اگر قانون سازی سے مہنگائی کم ہوتی تو ہم کل قانون لے آتے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اوپن بیلٹ کے ذریعے الیکشن کی کوشش کررہے ہیں قوم کوسمجھنے کی ضرورت ہے ہم کیوں ایساکررہے ہیں، سینیٹ الیکشن میں خریدوفروخت ہوتی ہے پچھلے سینیٹ الیکشن میں منڈیاں لگی تھیں۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اس کا نوٹس لیا سمجھتے ہیں یہ عوام کیساتھ صحیح نہیں، چارٹرآف ڈیموکریسی میں بھی یہی مطالبہ ہے، پوری قوم دیکھے گی دودھ کادودھ پانی کاپانی ہوجائیگا، پتاچل جائیگاکون ووٹ فروخت اورکون شفاف الیکشن چاہتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کیلئے ہمارے پاس دوتہائی اکثریت نہیں اس لیے کچھ ماہرین نے کہا آئینی ترمیم درکار ہے کچھ نے کہا نہیں لیکن سپریم کورٹ کاجوبھی فیصلہ ہوگاکھلے دل سے تسلیم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں