کے ٹوکی مہم جوئی، لاپتہ علی سدپارہ اور ٹیم کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری

گلگت بلتستان(سی این پی)کے ٹو کو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہونے والے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما علی سد پارہ اور ان کی ٹیم کی تلاش میں آج پھر سے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔علی سدپارہ کے ٹو کو موسم سرما میں سر کرنے کی کوشش کے دوران دو روز سے لاپتا ہیں، ان کے ساتھ موجود دو غیر ملکی ساتھیوں کا بھی پتہ نہ چل سکا۔گزشتہ روز آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 7 ہزار میٹر کی بلندی تک لاپتہ کوہ پیمائوں کو تلاش کیا گیا لیکن خراب موسم اور تیز ہوائوں کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات پیش آئیں۔وزیراعلی گلگت بلتستان کہتے ہیں کہ علی سدپارہ اور دیگر کوہ پیمائوں کی بحفاظت واپسی کے لیے آپریشن جاری ہے جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں محمد علی سدپارہ پاکستان کے قابل فخر ہیرو ہیں ان کی تلاش اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں