ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی، تیل اور سونے کی قیمتیں بھی متزلزل

ٹوکیو(سی این پی) ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کے بعد نکئی انڈیکس 600 پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ بینگ سینگ انڈیس میں 203 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھائو ہفتے کے آغاز پر بھی جاری رہا، ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں پیر کے روز تیزی دیکھی گئی، جس کے بعد نکئی انڈیکس 600 پوائنٹس تک بڑھ گیا۔ہینگ سینگ انڈیکس بھی 203 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی 13 پوائنٹس بڑھے ہیں۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1809 ڈالر 45 سینٹس پر آگئی جبکہ امریکی خام تیل جکے سودے 57 ڈالر 35 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کررہے ہیں۔عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں