ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان آئین وقانون کے عین مطابق ہے، وزیرخارجہ

اسلام آباد(سی این پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان آئین وقانون کے عین مطابق ہے ، اپوزیشن کے پاس شواہد ہیں تو سامنے لائے ، قیاس آرائیوں کی بنیاد پر تضحیک ملکی مفاد کونقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ڈی ایم کی احتجاجی سیاست پر اہم بیان میں کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان آئین وقانون کے عین مطابق ہے، وہ واضح کر چکے ہیں کہ پاک فوج آئینی کردار ادا کررہی ہے، وہ درست کہہ رہے ہیں انکی ذمہ داریوں میں بے پناہ اضافہ ہوچکاہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 14 نومبر 2020 کو جو ہم نے ڈوزئیر دنیا کے سامنے رکھا ، ڈوزیئرمیں ان قوتوں کیخلاف شواہد ہیں جو عدم استحکام چاہتے ہیں ، کچھ بیرونی قوتیں افغان سرزمین سے دہشتگردی کی پشت پناہی کررہی ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یواین مانیٹرنگ ٹیم رپورٹ نے پاکستان کے موقف کی تائید کردی، ای یو ڈس انفولیب رپورٹ نے بھارت کو بے نقاب کر دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان امن عمل نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ، مشرقی سرحد پر بار بار ایل اوسی کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں ، ہماری پوسٹس ، جوانوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔بھارت کے حوالے سے وزیرخارجہ نے کہا اس وقت بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے آ چکا ہے ، جوقوتیں انتشار پھیلا رہی ہیں، وہ ملک کے مفادات کا تحفظ نہیں کر رہیں ، مظفرآباد میں یہ کہنا کشمیر کا سودا کر دیا گیا کتنی غیر ذمہ دارانہ گفتگو ہے، پاکستان میں انتشار پھیلانے کا فائدہ بھارت کو ہوگا۔اپوزیشن سے متعلق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم پاکستان کے مفادات کوسامنے رکھے، ہم نے اسپیکرکی سربراہی میں پی ڈی ایم سے کئی ملاقاتیں کیں، اپوزیشن جان بوجھ کراداروں ،شخصیات کو متنازع بناناچاہتی ہے ، اپوزیشن کے پاس شواہد ہیں تو سامنے لائے ، قیاس آرائیوں کی بنیادپرتضحیک ملکی مفاد کونقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں