جاپان کوروناویکسین کی لاکھوں خوراکیں ضائع کرسکتا ہے

ٹوکیو(سی این پی)جاپان مخصوص سرنجیں نہ ہونے کی وجہ سے کوروناویکسین کی لاکھوں خوراکیں ضائع کرسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویکسین کے ہر وائل سے آخری خوراک نکالنے کے لیے خاص قسم کی سرنج چاہیے ہوتی ہے، جاپان کے پاس مذکورہ سرنج کی قلت کے باعث لاکھوں ڈوز ضائع ہوسکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق فائزر/بائیو این ٹیک ویکسین کے وائل میں 6 خوراکیں ہوتی ہیں، پانچ ڈوز کے بعد چھٹی خوراک نکالنے کے لیے مخصوص سرنج چاہیے ہوتی ہے جسے لو ڈیڈ اسپیس کہا جاتا ہے۔جاپان وائل سے پانچ خوراکیں نکال سکتا ہے لیکن چھٹی خوراک کے لیے لوڈیڈ اسپیس نہ ہونے سے لاکھوں ویکسین کی خوراکیں ضائع ہوسکتی ہیں۔ جاپانی وزیر صحت نوریشیا تامورا کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس موجود سرنجیں 5 خوراکیں ہی کھینچ سکتی ہیں، ہم وہ تمام سرنجیں استعمال کریں گے جو 6 خوراکیں بھی کھینچ سکے لیکن ان کی تعداد کم ہے۔حکومت نے طبی آلات بنانے والی کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ مخصوص سرنجیں بنائے تاکہ خوراکیں ضائع ہونے سے بچائی جاسکیں۔ جاپان میں کووڈ ویکسی نیشن کا آغاز اگلے ہفتے سے 10 سے 20 ہزار طبی ورکرز سے ہوگا۔جاپان نے پہلے 24 کروڑ خوراکیں خریدنے کا ارادہ کیا تھا لیکن بعد میں بدل کر 12 کروڑ پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں