ٹرمپ پر ٹوئٹر کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند، سابق صدر کو کمپنی کا سخت پیغام

واشنگٹن(سی این پی)ٹوئٹر نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کردیے۔ٹوئٹرکی جانب سے ٹرمپ کو واضح اور سخت پیغام دیا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگر دوبارہ بھی صدر منتخب ہوگئے توانہیں ٹوئٹر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔دوسری جانب سابق صدر ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی کے دوسرے دن ایوان نمائندگان کے ممبران نے دلائل دیے۔ٹرمپ کے مواخذے میں انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے اورحامیوں کو تشدد پر اکسانے کے بیانات اور نئی ویڈیوز پیش کی گئیں۔واضح رہے کہ امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے وقت سابق امریکی صدر نے تشدد کی حوصلہ افزائی کی تھی جس پر ٹوئٹر اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے ان پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کے اکائونٹس معطل کردیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں