واشنگٹن(سی این پی)سابق صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کے دوران سینیٹرز کو کیپٹل ہل پر حملے کی گرافک ویڈیوز دکھائی گئیں۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے مشتعل افراد سابق نائب صدر مائیک پنس اور مٹ رومنی کے کتنے قریب آ گئے تھے۔ ڈیموکریٹک سینیٹرز کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے ایوان کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا۔سابق صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی امریکی سینیٹ میں جاری، سینٹرز کو کیپٹل ہل پر حملے کی مزید گرافک ویڈیوز دکھائی گئیں۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل افراد سابق نائب صدر مائیک پینس اور مٹ رومنی کے کتنے قریب آ گئے تھے۔ڈیموکریٹک سینیٹرز کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے ایوان کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا تھا، حملے کے دوران سکیورٹی آفیسرز کی آڈیو بھی سنائی گئی جس میں سکیورٹی عہدیداروں سے مدد مانگتے ہوئے یہ سنا گیا کہ ہجوم کس طرح ان کے خلاف آنسو گیس جیسے ہتھیار استعمال کررہا ہے۔ ایک ویڈیو میں حملہ آور سپیکر نینسی پلوسی کو نقصان پہنچانے کیلئے ان کا نام پکارتے ہوئے تلاش کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ڈیموکریٹس نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو مستقل طور پر عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دینے کی کوشش کریں گے تاہم سینیٹ میں سابق صدر کو سزا دینے کے لیے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے اور ابھی تک 6 ریپبلکنز نے ہی ڈیموکریٹس کی حمایت کی ہے۔مواخذے کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکا اور اس کے سرکاری اداروں کی سلامتی کو خطرے سے دوچار کیا، 6 جنوری کو واشنگٹن کے کیپٹل ہل حملے میں 5 افراد جان سے گئے تھے۔
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم
توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، صدر آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی
مہنگائی میں پسے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس