کابل(سی این پی)افغانستان میں گیس ٹینکر پھٹنے سے 100 سے زائد ٹینکر تباہ ہو گئے۔ترجمان گورنر ہرات نے گزشتہ روز ہونے والے گیس ٹینکر کے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے سے بھاری نقصان ہوا۔گورنر ہرات کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ سے 100 سے زائد ٹینکر تباہ ہوئے اور 20 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔ادھر سربراہ ہرات چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ ٹینکر پھٹنے سے لگنے والی آگ سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ٹینکر پھٹنے سے لگی آگ سے ایران سے آنے والی 132 کلو واٹ پاور ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچا تھا، پاور ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچنے سے ایران سے ہرات آنے والی بجلی معطل ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے باعث ہرات کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہے۔خیال رہے کہ ٹینکر ایرانی بارڈر کے قریب ہرات کے علاقے اسلام قلعہ کی کسٹمز پوسٹ پر دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ گیس ٹینکر پھٹنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی