کنیکٹی کٹ (سی این پی)دوسری عالمی جنگ کے دور کا قدیم طیارہ امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری عالمی جنگ کے دور کا قدیم طیارہ بوئنگ بی 17 امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے ایک ائیرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق طیارے میں 17 افراد سوار تھے جنہوں نے کریش کے وقت چھلانگ لگائی۔امریکی ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ عام پروازوں کے لیے رجسٹرڈ تھا اور اسے فوجی استعمال میں نہیں لیا جارہا تھا۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے)کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر کریش ہوا۔ریاست کنیکٹی کٹ کے پولیس کمشنر کے مطابق طیارہ بری طرح تباہ ہوا اور حادثے میں مرنے والے افراد کی شناخت انتہائی مشکل ہے۔امریکی ماہرین نے بتایا کہ اس وقت 10 بی 17 طیارے صرف امریکا میں پرواز کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک