سنتیاگو(سی این پی)ارجنٹینا کے سابق صدر کارلوس مینم انتقال کرگئے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے مقامی میڈیا کی جانب سے بھی کارلوس مینم کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 90 سالہ کارلوس مینم نمونیا کے مرض میں مبتلا تھے اور اسی وجہ سے خراب صحت کے باعث انہیں حالیہ ماہ میں کئی بار اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ دارالحکومت بیونس آئرس کے اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئے۔کارلوس مینم نے 1989 سے 1999 تک دو مرتبہ ارجنٹینا کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور انہوں نے سخت پرائیوٹائزیشن پالیسی اپنائی۔ارجنٹینا کے صدر البرٹو فرنینڈز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق صدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی