نئی دہلی(سی این پی)بھارت میں دنیا کے سب بڑے کرکٹ اسٹیڈیم موٹیرا (سردار پٹیل اسٹیڈیم ) کا نام بدل کربھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر رکھ دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے صدر رام ناتھ کووند نے بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد اس اسٹیڈیم کو افتتاح کیا تو اس وقت وہاں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ، گجرات کے گورنر اچاریہ دیوورت، وزیرِ کھیل کرن رجیجو اور بی سی سی آئی کے سکریٹری اور امت شاہ کے بیٹے بھی موجود تھے۔بھارت کے اس موٹیرا اسٹیڈیم کا نام پہلے سردار پٹیل اسٹیڈیم رکھا گیا تھا لیکن اب اسے بدل کر نریندرمودی کرکٹ اسٹیڈیم رکھ دیا گیا ہے۔ اس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر گرما گرم بحث کا سلسلہ جاری ہے۔دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم اس سے قبل میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم تھا جہاں ایک لاکھ شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ نریندر مودی سٹیڈیم میں ایک لاکھ دس ہزار شائقین کی گنجائش موجود ہے۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان آج اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جا رہا ہے۔بھارت کی سابق حکمراں جماعت کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر کہا ہے کہ سچ کتنی خوبصورتی سے خود کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ نریندر مودی اسٹیڈیم۔ اڈانی اینڈ۔ ریلائنس اینڈ۔ جے شاہ کی صدارت میں! کانگریس کے ترجمان سپریا شرینیت نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا ہے کہ موٹیرا اسٹیڈیم سے سردار پٹیل کا نام ہٹا کر نریندر مودی رکھنا آزادی کے عظیم ہیرو کی بے عزتی ہے۔ انہوں ںے لکھا ہے کہ آپ کی انا اور تکبر کی کوئی تو حد ہوگی مودی جی؟ شرم کیجیے!گجرات کانگریس کے صدر ہاردک پٹیل نے بھی اسی حوالے سے ٹوئٹ کیا ہے۔ انہوں ںے لکھا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم سردار پٹیل کرکٹ اسٹیڈیم کا نام بدل کر نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم رکھا گیا ہے تو کیا یہ سردار پٹیل کی بے عزتی نہیں ہے؟انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ سردار پٹیل کے نام پر ووٹ مانگنے والی بی جے پی اب سردار صاحب کی بے عزتی کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گجرات کے عوام سردار پٹیل کی بے عزتی برداشت نہیں کرے گی۔ہاردک پٹیل نے لکھا ہے کہ بھارت رتن، آئرن مین سردار پٹیل نے آر ایس ایس پر پابندی لگائی تھی اوراسی وجہ سے آر ایس ایس کے شاگرد سردار پٹیل کا نام مٹانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ باہر سے دوستی لیکن اندر سے بیر، یہ سلوک بی جے پی کا سردار پٹیل سے ہے۔گجرات کانگریس کے صدر ہاردک کا کہنا ہے کہ ایک بات یاد رکھیے گا کہ سردار پٹیل کی بے عزتی ہندوستان برداشت نہیں کرے گا۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک