برن(سی این پی)سوئٹزرلینڈ نے روسی ویکسین کو برطانوی ادویات ساز کمپنی آسٹرازینیکا ویکسین سے زیادہ موثر اور فائدہ مند قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا کو پھیلے ہوئے ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ویکسین کا اب تک کوئی مستقل حل سامنے نہیں آسکا، کچھ ممالک نے ویکسین تیار کی ہے جس میں روس، امریکا اور برطانیہ ہے۔تاہم ان ممالک کی تیار کردہ ویکسین کو مکمل طور پر محفوظ نہیں سمجھا جارہا البتہ کرونا سے نجات کےلیے ویکسین کا ہنگامی استعمال شروع ہوگیا ہے۔ویکسین سے متعلق سوئس نیو زورچر زیتونگ کے مواد کے مصنفین کا کہنا ہے کہ روس کی تیار کردہ سپوتنک وی ویکسین آسٹرازینیکا ویکسین سے زیادہ بہتر اور موثو ہے، جس میں بونٹیک/فائزر اور موڈرنہ جیسی ویکسین سے ملتے جلتے فوائد ہیں۔سوئٹزرلینڈ کے نیوزورچر زیتونگ کی جانب سے اڈینو وائرس پلیٹ فارم کی بنیاد پر ایک اہم ویکسین قرار دیا ہے اور اس کی دستیابی کو دیکھتے ہوئے کہا کہ سپوتنک کی فی خوراک قیمت محض 10 امریکی ڈالر ہے لہذا روسی ویکسین اب تک سب سے کامیاب ویکسین ہے۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک