کشمیر پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی، امریکی دفتر خارجہ

واشنگٹن(سی این پی)امریکی دفترخارجہ نے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق ان کی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی، کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کو مسئلہ کشمیر پر پیش رفت کرنی چاہیے، جموں کشمیر میں سیاسی اور معاشی سرگرمیاں بحال ہونی چا ہئیں۔ دونوں ممالک سے ایل او سی پر تنا ئوکم کرنے پر زوردیا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاکستان سے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے پاکستان سے مل کر کام جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں